عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 601680
مسجد کے لاؤڈاسپیکرسے کن چیزوں کا اعلان کر سکتے ہیں؟
مسجد میں مسجد کے لاؤڈاسپیکرسے کن چیزوں کا اعلان کر سکتے ہیں اور کن چیزوں کا نہیں کرسکتے ہیں بالتفصیل وضاحت فرمائیں نیز کسی بابا کی چھٹی یا عرس کاجمعہ میں اعلان کرانا کیسا ہے ؟اسی طرح افطار پارٹی کا ؟دلائل کے ساتھ جواب مرحمت فرمائیں۔
جواب نمبر: 601680
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 349-254/SN=05/1442
مسجد کا مائک عموماً اذان اور نماز کے لئے خریدا یا کسی کی طرف سے وقف کیا جاتا ہے ، اس لیے اس سے اذان اور نماز کے علاوہ کوئی ایسا اعلان جس کا تعلق مسجد یا مصالح مسجد سے نہ ہو (مثلاً گمشدہ چیز یا کسی چیز کے خریدنے بیچنے کا اعلان) شرعاً جائز نہیں ہے۔ صرحوا بأن مراعاة غرض الواقفین واجبة (درمختار مع الشامی: 6/665، زکریا)
(۲) جائز نہیں ہے نیز اس طرح کے اعلان میں ”بدعت “ کو فروغ دینے کا بھی گناہ ہے۔
(۳) جائز نہیں ہے؛ کیونکہ افطار پارٹی مصالح مسجد میں سے نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند