• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 59382

    عنوان: مسجد سے پینے کا وقف شدہ پانی گھر لے جانا جیسا کہ سعودی میں لوگ مسجد کے فریجر میں رکھا ہوا پانی گھر لے جاتے ہیں ، کیا ان لوگوں کا ایسا کرنا جائز ہے؟یہ سوال اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ میرا بھی دل چاہتاہے کہ لے جایا کروں ، لیکن ایک شک سا پیدا ہوتاہے کہ پتا نہیں یہ جائز بھی ہے یا نہیں؟

    سوال: مسجد سے پینے کا وقف شدہ پانی گھر لے جانا جیسا کہ سعودی میں لوگ مسجد کے فریجر میں رکھا ہوا پانی گھر لے جاتے ہیں ، کیا ان لوگوں کا ایسا کرنا جائز ہے؟یہ سوال اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ میرا بھی دل چاہتاہے کہ لے جایا کروں ، لیکن ایک شک سا پیدا ہوتاہے کہ پتا نہیں یہ جائز بھی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 59382

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 777-754/H=8/1436-U جہاں معطیین کی طرف سے لے جانے کی اجازت ہو اور جتنا لے جانے کی اجازت ہو اتنا لے جانا وہاں جائز ہے اور جہاں اجازت نہ ہو وہاں جائز نہیں اور جہاں شک ہو وہاں نہ لے جانے میں احتیاط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند