• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 58665

    عنوان: مسجد كی دیواروں میں نقش ونگار كرنا

    سوال: ہمارے غازی آباد میں ایک مسجد کی کھڑکیوں پر اس طرح کے شیشے لگے ہیں کہ مغرب کے وقت ان شیشوں میں اندر کا منظر دکھنے لگتاہے، نمازی اس میں آپنے آپ کو دیکھنے لگتے ہیں ، اور امام صاحب جہاں نمازپڑھاتے ہیں وہاں بھی سامنے کی طرف ایک شیشہ ہے، جب نماز کے لیے صف بندی ہوتی ہے تو ساری صفیں سامنے والے شیشے میں دکھنے لگتی ہیں اور نماز ی کی شکل بھی دکھنے لگتی ہے، لوگوں کا دھیان اکثر وہاں چلا جاتا ہوگا، کیا اس طرح کے شیشے لگے رہنا ٹھیک ہے ؟ جائز ہے یا انہیں بدلوایا جائے ؟ اس طرح سب کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟اگر ناجائز ہے تو کسی مفتی صاحب کا نمبر بھی اس سوال پر لکھ دیں ،تا کہ جو شخص بات نہیں مان رہا ہو وہ مفتی صاحب سے رابطہ کرلے، شکریہ ۔ پورے مسئلہ کے بارے میں فتوی چاہئے ۔

    جواب نمبر: 58665

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 432-397/Sn=7/1436-U جانب قبلہ کی دیوار میں نقض ونگار کرنے کو فقہاء نے مکروہ لکھا ہے، اور اس کی وجہ یہ بیان کی کہ اس سے مصلی کا ذہن منتشر ہوگا، نماز میں خشوع خضوع نہ رہے گا، اس سے معلوم ہوا کہ سامنے کے شیشے کی وجہ سے اگر نمازی کے خشوع وخشوع میں خلل ہوتا ہو تو ایسے شیشے لگانا بھی مکروہ ہوگا، لہٰذا صورت مسئولہ میں بہتر یہ ہے کہ ان کھڑکیوں پر موٹے کپڑے کے پردے لگادیے جائیں یا پھر ان کو رنگ دیا جائے یا عمدہ دبیز کاغذ شیشوں پر چپکادیا جائے ولا باس بنقشہ خلا محرابہ فإنہ یکرہ لأنہ یلہي المصلي․․․ وظاہرہ أن المراد بالمحرام جدار القبلة․ (الدر: ۲/۴۳۱، قبیل مطلب: في أفضل المساجد، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند