• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 51798

    عنوان: موقوفہ قبرستان میں جگہ مختص كرنا

    سوال: کیا قبرستان میں کسی خاص برادری کے قبروں کے لیے کوئی خاص جگہ مقرر کرنا درست ہے؟ یا کوئی نشاندہی کے طورپر بوڈر سکتے ہیں؟ جب کے پورے گاؤں میں اکثر برادری کے لوگوں کا یہی معمول ہے، جس کی وجہ سے دیگر گاؤں والوں کو بھی کوئی شکایت نہیں ہے، اور قبرستان میں بھی کافی جگہ خالی ہے اور گاؤں کی آبادی بھی کم ہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 51798

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 787-646/H=5/1435-U قبرستان موقوفہ میں کسی خاص برادری کی قبروں کے لیے جگہ کا خاص کرلینا یا بارڈر وغیرہ بناکر جگہ کو مختص کرنا جائز نہیں، عام قبرستان میں یہ تصرف اگرچہ کسی کو شکایت نہ بھی ہو تب لائق ترک ہے۔ کتب فقہ وفتاوی میں جو احکام وقف مذکور ہیں ان سے اسی طرح ثابت ہے، البتہ اگر قبرستان وقف نہ ہو بلکہ کسی کی مملوکہ زمین میں ہو تو اس میں گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند