• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 38681

    عنوان: کیا مسجد کے اندرونی حصّے جہاں نماز ادا کی جاتی ہے ، گیس سلنڈر لے جاسکتے ہیں؟

    سوال: کیا مسجد کے اندرونی حصّے جہاں نماز ادا کی جاتی ہے ، گیس سلنڈر لے جاسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 38681

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 837-837/M=5/1433 گیس سلنڈر اگر صحیح سے بند نہ ہو تو گیس کی بدبو مسجد میں پھیلے گی، اور استعمال کے وقت بھی اس کی بو ہوتی ہے، فرشتوں کو اس سے اذیت ہوگی، اس لیے مسجد کے حصے میں گیس سلنڈر لے جانے سے احتیاط کی جائے، ہاں اگر سلنڈر مسجد ہی کا ہو اور اسے اندرون مسجد لے جانے کی ضرورت ہو تو اس کا خیال رکھے کہ گیس کی بو مسجد میں نہ ہونے پائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند