• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 38527

    عنوان: مہمانوں کی تواضع مسجد کے پیسوں یعنی چندے سے کی جا سکتی ہے؟

    سوال: نہایت احترام سے ایک سوال کی بابت پوچھنا چاہتا ہوں کہ آجکل مساجد میں جو جلسے وغیرہ ہوتے ہیں، تو آئے ہوئے مہمانوں کی تواضع مسجد کے پیسوں یعنی چندے سے کی جا سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 38527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 852-700/B=5/1433 جی نہیں، مسجد کے پیسوں سے مہمانوں کی خاطر تواضع کرنا جائز نہیں، جو جلسہ کرانے کے ذمہ دار ہیں وہ اپنے پیسوں سے خاطر تواضع کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند