• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 17372

    عنوان:

    جو لوگ قبرستان میں قبر کو پکی نہیں کرتے لیکن اس کا رکھ رکھاؤ بھی اس طرح رکھتے ہیں کہ اسے خردبرد بھی نہیں ہونے دیتے کیا یہ صحیح ہے؟ (۲)اور میں یہ بھی پوچھنا چاہتاہوں کہ مدرسہ میں جو سرکار انودان دینے کے لیے کہہ رہی ہے وہ ہمارے علماء لوگ غلط بتارہے ہیں، کیوں، ذرا اس کے بارے میں تفصیل سے بیان کریں بڑی مہربانی ہوگی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1887=1510-12/1430

    قبر کی حفاظت کی غرض سے بوقت ضرورت مٹی ڈال سکتے ہیں۔

    (۲) تحفظ مدارس کے پیش نظر ہمارے اکابر اہل مدارس کو حکومتی امداد لینے سے منع کرتے ہیں، حکومتی امداد دینی مدارس کو حکومت کے زیرکنٹرول لانے کی کوشش کا ہی ایک حصہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند