عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 601253
لوہے کی الماری مسجد میں لگی ہوئی تھی، کسی وجہ سے اس کو نکال کر باہر رکھ دیا گیاہے، کیا اس کو بیچ کر اس کی قیمت کو مسجد کے اخراجات میں لگا سکتے ہیں؟
جواب نمبر: 601253
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 215-163/D=04/1442
مسجد سے نکالنے کی کیا وجہ ہے؟ جس مقصد (سامان رکھنے) کے لئے وہ الماری تھی اس غرض سے مسجد ہی میں دوسری جگہ رکھ دی جائے تاکہ مسجد کے کام میں استعمال ہو، بے کار ضائع اور برباد نہ ہو۔
اگر مسجد میں کسی طرح بھی کام میں لانے کے لائق نہیں ہے یوں رکھنے سے ضائع ہوگی تو ایسی صورت میں اسے مناسب دام میں فروخت کرکے کوئی دوسرا پائیدار سامان خرید کر مسجد میں رکھ دیا جائے یا مسجد کے اخراجات میں استعمال کرلیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند