• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 604284

    عنوان: مسجد كی رقم سے مقرر/ خطیب كو مشاہرہ دینا

    سوال:

    معلوم یہ کرنا ہے مسجد امام صاحب حافظ قرآن ہے بیان نہیں کرسکتے متولی یا کمیٹی کی جانب سے بحیثیت خطیب عالم دین کا تقرر عمل میں آیا مسجد کی آمدنی سے خطیب صاحب کو ماہانہ مشاہرہ دے سکتے کیا جواب عنایت فرما کر ممنون و مشکور فرمائیں

    جواب نمبر: 604284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 748-607/D=09/1442

     چندہ دہندگان کی رضا شامل ہو تو دے سکتے ہیں۔ اگر مسجد کے پاس آمدنی میں گنجائش ہے تو مصلیوں کو دین کی باتیں پہونچانے کی غرض سے منجانب مسجد خطیب کا نظم کرسکتے ہیں کیونکہ جماعت کی حکمت میں سے ایک حکمت فقہاء نے یہ بھی لکھی ہے تعلم الجاہل من العالم۔ اور بالعموم چندہ دہندگان کو اس پر اعتراض نہیں ہوتا پس دلالةً رضامندی پائی گئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند