• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 601541

    عنوان:

    مسجد میں نوجوانوں کے اگزامس (امتحان) کی تیاری کا کمرہ بنانا؟

    سوال:

    مسجد کی تعمیر کی نیت کئے ہوئے ہیں تو درخواست ہے کہ تعمیر مسجد میں کن کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے مثلا مسجد شرعی طے کرنا، مسجد میں نوجوانوں کے اگزامس کی تیاری کا کمرہ اور کچھ کیا کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 601541

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 409-300/B=04/1442

     وہ زمین مالک نے مسجد کے لئے وقف کردی ہو، یا مسجد بنانے کے لئے چندہ کیا گیا اور اس چندہ کی رقم سے مسجد کے لئے زمین خریدی گئی تو یہ بھی وقف ہوگئی۔ متولی مسجد اور مسجد کی کمیٹی کے ذمہ داران نے جتنے حصے میں مسجد بنائی نماز کے لئے تو وہ اصل حصہ مسجد شرعی ہوگا۔ اس حصہ میں مسجد کے تمام شرعی احکام جاری ہوں گے۔ مسجد کی زمین میں نوجوانوں کے امتحان کی تیاری کا کمرہ بنانا یہ مصالح مسجد میں داخل نہیں، اس لئے ایسا کمرہ بنانا جائز نہیں۔ صرف مسجد کی ضروریات کے لئے یعنی مسجد کا سامان رکھنے کے لئے یا امام و موٴذن کے رہنے کے لئے کمرہ بناسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی اور کے لئے کمرہ بنانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند