• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 603863

    عنوان:

    مسجد کے پیسے سے مکتب کے استاذ کی تنخواہ دینا

    سوال:

    ہمارے یہاں مسجد اور مکتب دونوں ساتھ میں ہے البتہ مکتب مسجد کے حصے سے باہر یعنی مسجد کے صحن میں ہے تو کیا مسجد کے پیسوں سے یعنی جمعہ کی نماز میں جو چندہ ہوتا ہے یا پھر رمضان میں جو چندہ ہوتا ہے اسمیں سے مکتب کے استاذ کو تنخواہ دے سکتے ہیں؟ یا پھر جمعہ یا رمضان میں اعلان کرکے مسجد اور مکتب دونوں کا ساتھ میں چندہ کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 603863

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:651-499/N=8/1442

     (۱، ۲): سوال میں مذکور مکتب اگر مسجد کے تابع ہے، یعنی: مسجد کی کمیٹی نے مکتب قائم کیا ہے اور مکتب کا نظام بھی مسجد کی کمیٹی دیکھتی ہے اور چندہ دہندگان بھی یہ بات جانتے ہیں تو ضروریات مسجد کے نام جو چندہ ہوتا ہے، اُس سے امام اور موٴذن کی طرح مکتب کے استاذ کی بھی تنخواہ دینا درست ہے، اور اگر جمعہ یا رمضان میں مسجد کے ساتھ مکتب کا بھی نام لے کر چندہ کیا جائے تو اس میں کچھ مضائقہ نہیں؛ بلکہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند