عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 20554
ایک محلہ اور ایک مسجدکا نام ایک صوفی بزرگ کے نام پر رکھا گیا تھا جو مسجد کی ایک طرف مدفون ہیں۔ اب محلہ کی حالیہ کمیٹی اس صوفی اور ان کے شاگردوں کی قبروں پر مسجد کی توسیع کرنا چاہتی ہے؟ اس سلسلے میں شریعت کیا کہتی ہے؟

جواب نمبر: 20554
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 471=387-4/1431
اگر وہ صوفی بزرگ کی قبر بہت پرانی ہوگئی ہے اور قبر بھی مسجد کی زمین میں ہے تو اہل مسجد اس قبر کو برابر کرکے اس کے اوپر مسجد کی توسیع کرسکتے ہیں، شرعاً اجازت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند