• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 41613

    عنوان: مساجد کے بیت الخلاء اور غسل خانوں کا نماز کے اوقات کے علاوہ استعمال

    سوال: میرا سوال مساجد میں موجود بیت الخلاء اور غسل خانوں سے معتلق ہے ، آج کل لوگ نماز کے اوقات کے علاوہ بازاروں میں موجود مساجد کے بیت الخلاء اور غسل خانوں کو استعمال کرتے ہیں ۔کیا ایسا کرنا جائز ہے؟اگرجائز ہے تو اس کی صورت کیا ہو گی ؟کیونکہ ان کی صفائی اور دوسرے اخراجات مسجد کے فنڈ سے دئیے جاتے ہیں۔

    جواب نمبر: 41613

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 924-919/N=10/1433 جو لوگ مسجد میں نماز، تلاوتِ قرآن اور ذکر وعبادت کے لیے آئیں صرف ان کے لیے مسجد کے بیت الخلا اور غسل خانوں کا استعمال جائز ہے، باقی جو لوگ صرف استنجا یا نہانے کے مقصد سے آتے ہیں ان کے لیے مسجد کے بیت الخلا اور غسل خانوں کا استعمال شرعاً جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند