عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 601296
مسجد كا چندہ امام مؤذن كے گھر كی تعمیر كے لیے استعمال كرنا كیسا ہے؟
مسجد کی تعمیر کا چندہ کیا امام مؤذن کے گھر تعمیر کے لئے استعمال کرسکتے ہیں؟ اگر نہیں کرسکتے تو وہ پیسے مالک کو نہیں پہنچایا جا سکتا ہے کیوں کہ اس کا مالک معلوم نہیں چندہ دیئے ہیں اور مسجد کا تعمیری کام پورا ہوگیا یہ پیسے بچ گئے ہیں ان پیسوں کا کیا کریں؟
جواب نمبر: 601296
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:272-239/sd=5/1442
اگر امام و موٴذن کا گھر مسجد کے لیے وقف شدہ ہے ، تو مسجد کا چندہ اس کی تعمیر میں استعمال کرنے کی گنجائش ہے ؛ اس لیے کہ چندہ دہندگان کی طرف سے دلالة اس کی اجازت ہوتی ہے ، نیز امام و موٴذن کی رہائش کا نظم بھی مصالح مسجد میں داخل ہے ۔ ( مستفاد از: فتاوی محمودیہ: /۱۵ ۵۹، ۶۰، ڈھابیل ) اوراگر امام و موذن کا گھر اپنا ہے ، تو اس کے لیے مسجد کے چندہ کا استعمال اسی وقت درست ہوگا جب کہ چندہ دہندگان سے اجازت حاصل کرلی جائے اور اگر چنہ دہندگان سے اجازت حاصل کرنا ممکن نہ ہو تو حسب ضرورت مسجد کی ضروریات میں بچی ہوئی رقم استعمال کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند