• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 21621

    عنوان:

    قبرستان کی زمین میں اگر کوئی اس غرض سے دوکان تعمیر کرے کہ اس کے کرایہ کے پیسے کو قبرستان کے مصارف میں خرچ کرے گا تو کیا یہ جائز ہے۔

    سوال:

    قبرستان کی زمین میں اگر کوئی اس غرض سے دوکان تعمیر کرے کہ اس کے کرایہ کے پیسے کو قبرستان کے مصارف میں خرچ کرے گا تو کیا یہ جائز ہے۔

    جواب نمبر: 21621

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 848=648-4/1431

    قبرستان کی زمین تدفین موتی کے لیے ہوتی ہے، اس میں دوکانوں کی تعمیر خواہ قبرستان پر ہی ان کی آمدنی صرف کی جائے تب بھی جائز نہیں بلکہ خلافِ منشأ واقف ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند