عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 37213
جواب نمبر: 37213
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 475=475-3/1433 آپ نے صحیح سنا ہے، مسجد نیچے سے اوپر تک کا حصہ مسجد ہی کے لیے وقف ہونا چاہیے، گراوٴنڈ فلور کا گودام اگر مصالح مسجد کے لیے تہہ خانے کے طور پر وقف ہو تو درست ہے، مملوکہ رکھنا صحیح نہیں ہے، مدرسہ کا وقف الگ ہوتا ہے اور مسجد کا الگ ، بہتر یہ ہے کہ مدرسہ کے لیے الگ مسجد سے ہٹ کر جگہ تجویز کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند