• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 9419

    عنوان:

    کیا مسجد کی عمارت اور متعلقات میں کاروبار کرنے کی اجازت ہے؟ برائے کرم اس بارے میں فتوی بھیجیں۔

    سوال:

    کیا مسجد کی عمارت اور متعلقات میں کاروبار کرنے کی اجازت ہے؟ برائے کرم اس بارے میں فتوی بھیجیں۔

    جواب نمبر: 9419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1248=1248/م

    جو حصہ مسجد شرعی کے حدود میں داخل ہے، اس میں کاروبار کی اجازت نہیں، البتہ حدود مسجد کے علاوہ اگر مسجد کی زمین دوکان وغیرہ بھی ہے تو اس کو کرایہ پر لینے اور اس میں کاروبار کرنے کی اجازت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند