عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 164936
جواب نمبر: 16493601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1359-951/SN=12/1439
عیدگاہ کا آخری حصہ جہاں سے راستہ دینے سے متعلق سوال ہے اگر وہ بہ حق عیدگاہ وقف ہے تو وہاں سے گھروں یا کھیتوں میں جانے کے لئے عام راستہ نکالنا شرعاً جائز نہیں؛ کیونکہ یہ منشاء واقف کے خلاف ہے جب کہ واقف کے منشا کی رعایت شرعاً ضروری ہے۔ مراعاة غرض الواقفین واجبة (درمختار وغیرہ) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مسجد کے اندر جو صدائے بازگش والی مائک لگاتے ہیں ، اس کا کیا حکم ہے؟
4120 مناظرکیا
فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ رمضان المبارک کے قریب آتے ہی
مختلف ادارے اور کاروباری لوگ میقات الصیام کے کیلنڈر چھپوانا شروع کردیتے ہیں اور
اپنے اپنے کاربار کی تشریح کے اشتہار نمایاں انداز میں دے دیتے ہیں، پھر ان کو
مختلف مساجد میں بھی آویزاں کیا جاتا ہے۔ اب دریافت طلب بات یہ ہے کہ ایسے کیلنڈر
مسجد میں آویزاں کرنا مسجد میں اپنے دنیاوی کاروبار کی تشہیر کے مترادف تو نہیں ہے
اس بارے میں تشفی فرماکر عنداللہ ماجور ہوں۔
امریکہ میں کچھ اسلامک سینٹر ایک ہی عمارت میں اس طرح بنائے جاتے ہیں کہ ایک منزل مسجد کیلیے متعین ہوتی ہے، ایک منزل دفترکے لیے اورایک منزل اسلامی اسکول کے بچوں کی درسگاہ کے لیے، اور ایک منزل بڑے ہال کے طور پر جو کہ کھانا پکانے اور کھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ ہال اسلامک سینٹر کے لیے آمدنی کا ذریعہ بھی ہے کیوں کہ یہ ولیمہ وغیرہ پارٹیوں کے لیے کرایہ پر دیا جاتا ہے۔ (۱) کیا اس عمارت کی ساخت اور بناوٹ شرعی رو سے درست ہے اس لیے کہ براہ راست مسجد کی حد کے نیچے مختلف قسم کی سرگرمیاں انجام پاتی ہیں۔ (۲) کیا عورتوں کو درسگاہ میں پڑھانے کے وقت پاک ہونا ضروری ہے؟ (۳) کیا اسلامک سینٹر کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ پارٹیوں اور دوسرے پروگراموں کے لیے ہال کا کرایہ وصول کرے؟
2596 مناظرکیا مدرسہ کی زمین مسجد اور پنچایت كے فنڈ میں استعمال كی جاسکتی ہے؟
4119 مناظر