• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 38829

    عنوان: مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا؟

    سوال: کیا نماز جنازہ اس طرح مسجد میں ہوسکتی ہے کہ جنازہ مسجد سے باہر ہو اور امام بھی باہر ں؟

    جواب نمبر: 38829

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1018-843/B=6/1433 احناف کے یہاں نماز جنازہ بلا کسی مجبوری کے مسجد میں پڑھنا مکروہ ہے، خواہ جنازہ مسجد سے باہر ہو اور نمازی مسجد میں ہوں۔ فتاویٰ عالمگیری میں مسئلہ مذکور ہے۔ نیز حدیث میں آیا ہے لو صلی في المسجد فلا صلاة لہ یعنی جس شخص نے مسجد میں نماز جنازہ پڑھی اس کی نماز کامل نہیں۔ البتہ اگر مسلسل بارش ہورہی ہے، یا بہت تیز دھوپ ناقابل برداشت ہے یا بارش کی وجہ سے ہرجگہ پانی ہی پانی اور کیچڑ ہی کیچڑ ہے تو ایسی مجبوری میں مسجد میں نماز جنازہ پڑھنے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند