• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 53725

    عنوان: مسجد كی دیوار عین قبلہ سے كچھ منحرف ہے

    سوال: سوال یہ ہے کہ ہماری مسجد کی دیوار بڑھنے کی وجہ سے اب ہم جو نماز پڑھ رہے ہیں وہ 250 ڈگری پر ہیں جب کہ ہمارے علاقے کے لیے صحیح قبلہ رخ 285 ڈگری ہے تو کیا ہم جو 250 ڈگری پر نماز پڑھ رہے ہیں درست ہے یا نہیں؟یا ہمیں دیوار گرا کر صحیح ڈگری پر باندھ کر نماز پڑھنی چاہئے۔ آپ حضرات سے التجا ہے کہ اس کے متعلق ہم آپ کا فیصلہدیں تاکہ کوئی اشکال نہ کر سکے اور ہماری نماز صحیح ہوجائے ۔ دعاکی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 53725

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1174-1174/M=9/1435-U جس وقت مسجد کی دیوار بڑھائی جارہی تھی اسی وقت توجہ دینی چاہیے تھی، بہرحال صورت مسئولہ میں مذکورہ فرق کے باوجود نماز درست ہوجاتی ہے، صف بندی کے وقت قبلہ رخ کھڑے ہونے کا اہتمام کریں، اور مزید کچھ اشکال ہو تو مقامی علماء سے رجوع کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند