• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 40668

    عنوان: وقف کرنے میں اولاد کو محروم کرنے کی نیت نہ ہونی چاہیے

    سوال: زید کے تین لڑکے ہیں، تینوں لڑکے مسجد میں امام ہیں، زید اپنا مکان اپنی اولاد کو دینا نہیں چاہتا بلکہ وہ اسے مسجد کے نام لگانا چاہتاہے، کیا یہ اسلامی رو سے یہ جائزہے؟اگر ہے تو اس کی صورت کیا ہے؟تفصیلی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 40668

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1315-1316/M=9/1433 زید اپنے مملوکہ مکان کے سلسلے میں ہرتصرف کا اختیار رکھتا ہے، وہ پورا مکان زندگی میں مسجد کے نام وقف بھی کرسکتا ہے لیکن، مرض وفات میں پورے مکان کا وقف نہیں ہوسکتا صرف ایک تہائی میں ہوسکتا ہے، لیکن وقف کرنے میں اولاد کو محروم کرنے کی نیت نہ ہونی چاہیے اور بہتر یہ ہے کہ اولاد کے لیے بھی حصہ چھوڑکر مرے تاکہ اولاد مفلسی کا شکار نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند