عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 19417
مسجد
کی دیوار میں کعبہ و مسجد نبوی کی تصویر لگانا
ہماری
مسجد میں جہاں نمازی کھڑے رہتے ہیں ان کے سامنے کی دیوار پر چار فٹ چھ انچ کے بڑے
بڑے کعبہ بیت اللہ اور مسجد نبوی کے رنگین فوٹو لگائے گئے ہیں۔ کیا یہ درست ہے؟
ایسے فوٹو لگانے سے کوئی ثواب ملتا ہے؟
جواب نمبر: 1941701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 232=212-2/1431
ثواب نہیں بلکہ مکروہ ہے، نمازیوں کی بحالت نماز نظر پڑتی ہے تو خشوع خضوع جو نماز کی روح ہے وہ فوت ہوجاتا ہے، البتہ اگر بہت اونچائی پر ہوں یا دائیں بائیں لگالیے جائیں اور ان فوٹووٴں میں انسانوں کی تصاویر نہ ہوں تو گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مسجد کو دوسری جگہ منتقل کرنا؟
6142 مناظرایک مسجد کا زائد بورڈ دوسری مسجد میں لگانا
2671 مناظرکیا وقف زمین ومدرسہ ومسجد کا نگران تبدیل کیا جا سکتا ہے ؟
2122 مناظرمسجد میں امام کا اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا؟
5028 مناظرقدیم قبرستان میں مکان بنانے کا حکم
9708 مناظر