• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 608809

    عنوان:

    مسجد میں داخل ہونے کی دعا

    سوال:

    سوال : مسجد میں داخل ہوتے ہوئے بسم اللہ والسلام علی رسول اللہ پڑھنا کیسا اور مسجد میں داخل ہونے کے بعد نویت سنت الاعتکاف پڑھنا کیسا؟ اصلاح فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608809

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 648-476/D=06/1443

     مسجد میں داخل ہوتے وقت دونوں دعا پڑھنا مستحب ہے۔ پہلا بسم اللہ کے ساتھ درود شریف ہے جس کی پوری عبارت اس طرح ہے والصلاة والسلام علی رسول اللہ اور مسجد میں داخلے کی خاص دعا یہ ہے: اللہم افتح لی ابواب رحمتک اور دوسری اعتکاف کی نیت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند