• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 42444

    عنوان: مكتب كا پلاٹ بیچ كر مسجد میں لگانا؟

    سوال: ایک سوسائٹی نے ایک کالونی میں ایک پلاٹ اسکول کے لئے وقف کیاتھا اب وہاں کے کچھ رہائشی اس پلاٹ کو بیچ کر اس کی قیمت مسجد پر لگانا چاہتے ہیں۔ جبکہ کچھ رہائشی اس پر رضامند نہیں ہیں ۔شرعاً اس پلاٹ کو بیچ کر اس کی قیمت مسجد پرلگنا کیساہے؟

    جواب نمبر: 42444

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1684-1135/L=1/1434 اس پلاٹ میں مکتب قائم کردیا جائے اس پلاٹ کو بیچ کر اس کی قیمت مسجد میں لگانا جائز نہیں قال في الشامي: مُراعاةُ غرض الواقفین واجبةٌ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند