عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 8600
کیا ہم بغیر وضو کے الیکٹرونک قرآن جو کمپیوٹر پر ہوتا ہے پڑھ سکتے ہیں، کیوں کہ اس کو ہاتھ نہیں لگایا جاسکتا؟ اور کیا عورتیں اپنے ایام کے دوران کمپیوٹر پر قرآن پڑھ سکتی ہیں؟
کیا ہم بغیر وضو کے الیکٹرونک قرآن جو کمپیوٹر پر ہوتا ہے پڑھ سکتے ہیں، کیوں کہ اس کو ہاتھ نہیں لگایا جاسکتا؟ اور کیا عورتیں اپنے ایام کے دوران کمپیوٹر پر قرآن پڑھ سکتی ہیں؟
جواب نمبر: 860001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1364=214/ل
(۱) جی ہاں پڑھ سکتے ہیں۔
(۲) عورت کا حالت حیض میں قرآن پڑھنا ناجائز ہے چاہیے وہ کمپیوٹر پر دیکھ کر پڑھے یا ویسے ہی زبانی پڑھے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ان دنوں مارکیٹ میں ایک سائنسی الیکٹراک جیبی سائز ڈیوائس قرآن جو کہ ڈیجیٹل قرآن کے نام سے جانا جاتا ہے دستیاب ہے اوربہت زیادہ مقبولیت حاصل کررہا ہے۔جس میں مختلف قراء حضرات کی آواز میں تلاوت موجود ہے اور متن بھی لکھا ہوا ہے اوربہت ساری اسلامی دینی معلومات بھی اس میں جمع ہیں۔ اس ضمن میں میرا پہلا سوال اس کی حرمت اور تعظیم کے بارے میں ہے؟ (۲) کیا یہ ڈیوائس بغیر وضو کے چھو سکتے ہیں؟ کیا یہ ڈیوائس کسی بھی جگہ رکھی جاسکتی ہے؟ نیزذہن میں پیدا ہونے والے تصور کو سمجھنے کے لیے اس ڈیوائس کی دوسری ہئیت کے بارے میں بھی بتائیں؟
2475 مناظرکچھ لوگ کہتے ہیں کہ عربی میں قرآن کی تلاوت کرنے سے ثواب ملتاہے ، میں پوچھناچاہتاہوں کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ اگر پڑھنے والوں کو یہ سمجھ میں نہ آئیں کہ وہ کیا پڑھ رہے ہیں تو ان کو کیسے ثواب ملے گا؟ یہ بالکل غیر معقول بات لگتی ہے۔ برا ہ کرم، اپنے قیمتی مشورہ سے مستفید فرمائیں۔
4727 مناظركیا قرآن ایپ اسلام 360 سے ترجمے كے ساتھ تلاوت سن سكتے ہیں؟
5191 مناظر