عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 5992
میرے بچے نے قرآن شریف حفظ مکمل کیا ہے میں بہت خوش ہوں۔ اس خوش گوار موقع پر میں تمام رشتہ داروں اور دوستوں کو ایک رسمی پروگرام میں شام کے کھانے پر مدعو کرنا چاہتا ہوں۔ (۱) مجھے اس طرح کی دعوت کے بارے میں بتائیں؟ (۲) یہ تقریب اسلام کے مطابق صحیح ہے یا نہیں؟

جواب نمبر: 5992
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1066=1400/ ھ
(۱) آپ خوشی میں کچھ غرباء فقراء مساکین اعزہ کی دعوت کردیں اس میں تو کچھ حرج نہیں بلکہ بہتر ہے۔ اس سے زائد رسمی پروگرام میں کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اس کو صاف صحیح واضح انداز پر لکھ کر معلوم کریں۔
(۲) (۳) ۱# کے تحت جواب آچکا۔واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند