عقائد و ایمانیات
>>
قرآن کریم
سوال نمبر: 44068
عنوان: اگر آپ گھر پر ہی حفظ كرلیں تب بھی حافظ ہوجائیں گے اور فضیلت حاصل ہوجائے گی
سوال: میں پاکستان سے ای میل کررہا ہوں۔ میں نے قرآن پاک کے بیس پارے حفظ کئے ہیں اور جب میں بیسویں پارے میں تھا تو قاری صاحب مدرسہ چھوڑ کر چلے گئے اورہمیں کہہ گئے کہ اب مدرسہ نہیں جانا ہے، ہم بھی خوش ہوگئے کہ چلو چھٹی شروع ہوگئی، لیکن اب افسوس کے سوا کچھ نہیں کرسکتا۔ ابھی میری عمر پچیس سال ہے اور باقی پارے میرے لیے یاد کرنا مشکل ہوگیاہے جو یاد تھا وہ بھی بھول رہا ہوں۔
میرا سوال یہ ہے کہ باقی دس پارے یاد کرنا میرے اوپر فرض ہے ؟جو میں نے یاد کیا تھا ان کو تو میں ان شاء اللہ میں یاد کرلوں گا۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 4406801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 302-310/N=4/1434
اگر آپ پڑھے ہوئے پارے ازبر یاد کرلینے کے ساتھ باقی ماندہ دس پارے بھی حفظ کرلیں گے تو آپ حافظ قرآن ہوجائیں گے اور آپ کو حفظ قرآن کے فضائل حاصل ہوں گے، اور ابھی چونکہ آپ کی عمر کوئی خاص نہیں ہے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ ہمت کرکے آپ حفظ قرآن مکمل کرلیں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے آپ کے لیے حفظ قرآن کی تکمیل آسان فرمائیں، آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند