• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 604715

    عنوان: قرآن کریم کی تلاوت کرنا اور اسکو سمجھ کر پڑھنا ارکانِ اسلام میں سے کیوں نہیں ہے ؟

    سوال: قرآن کریم کی تلاوت کرنا اور اسکو سمجھ کر پڑھنا ارکانِ اسلام میں سے کیوں نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 604715

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1160-837/H=10/1442

     (۱) قرأت قرآنِ کریم فرض ہے اور جس مقدارِ قرأت کے بغیر نماز نہ ہو اُس کوحفظ کرنا ہر مسلمان مکلف پر واجب ہے اور پورے قرآن شریف کاحفظ کرنا فرض کفایہ ہے۔ یہ تفصیل فتاویٰ شامی کی کتاب الصلاة میں فصل فی القرآة میں، ج: 1/361 میں ہے۔

    (۲) قرآن مقدس کو سمجھ کر پڑھنا بلاشبہ نہایت مستحسن اور بابرکت عمل ہے جب کہ قرآن فہمی کے صحیح اصول و ضوابط کے مطابق ہو، تاہم سمجھ کر پڑھنے کو قرآن کریم اور احادیث شریفہ میں ارکان اسلام میں سے شمار نہیں کیا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند