• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 41546

    عنوان: قرآن کریم کی تلاوت کو بخشنا

    سوال: کیا قران کریم کی تلاوت کو مکمّل کرنے کے بعد اس کو بخشنا ضروری ہے؟ اگر بخشا جائے تو کیسے بخشا جائے؟ اور کیا بخشنے کے بعد تلاوت کرنے والے کو بھی اس کا ثواب ملتا ہے؟

    جواب نمبر: 41546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1535-1015/H=10/1433 (۱) ضروری نہیں ہے۔ (۲) دل میں نیت کرلینا کافی ہے، اور دعا کرلیں کہ یا اللہ جو کچھ میں نے تلاوت کی ہے اس کا ثواب فلاں فلاں کو پہنچادے، آمین۔ تو مزید بہتر ہے۔ (۳) ہاں اس کو بھی ثواب ملتا ہے وہ محروم نہیں رہتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند