• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 59103

    عنوان: کیا قرآن کریم کو بغیر وضو کے چھونے سے انسان فاجر اور کافر ہوجاتاہے ؟میں نے کہیں پڑھا ہے کہ مصحف کے ساتھ غلط سلوک کرنا ایک کفریہ عمل/ حرکت ہے؟اس کا کیا مطلب ہے؟

    سوال: کیا قرآن کریم کو بغیر وضو کے چھونے سے انسان فاجر اور کافر ہوجاتاہے ؟میں نے کہیں پڑھا ہے کہ مصحف کے ساتھ غلط سلوک کرنا ایک کفریہ عمل/ حرکت ہے؟اس کا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 59103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 660-654/H=7/1436-U

    (۱) فاجر وکافر ہونے کلا حکم تو نہیں لگایا جاتا البتہ بغیر وضو قرآن کریم کو چھونا گناہ ہے، اس سے سچی توہ کی جائے اور آئندہ بغیر وضو نہ چھوا جائے۔ (۲) غلط سلوک سے کیا مراد ہے؟ اس کو تفصیل سے لکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند