• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 58137

    عنوان: جنات وغیرہ سے بچنے كے لیے قرآن پاك كو بطور وظیفہ پڑھنا

    سوال: ہم جو صحت کے لیے یا جادو اور جنات سے بچنے کے لیے قرآن پاک کی سورتوں کو وظائف کے طورپر پڑھتے ہیں اس کا قرآن میں یا حدیث میں کہیں حوالہ ہے؟ اگر ہے تو براہ کرم، مجھے قرآن وحدیث کے حوالے دیں ، مجھے اس کی حقیقت جاننی ہے۔

    جواب نمبر: 58137

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 465-357/D=5/1436-U استعاذہ کی بے شمار دعائیں احادیث میں موجود ہیں معوذتین کا نزول دفع سحر کے لیے بھی ہوا تھا۔ حرز ابی دجانہ کے نام سے ایک لمبی دعا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنات وآسیب سے حفاظت کے لیے ایک صحابی کو لکھوائی تھی یہ دعا بہشتی زیور حصہ نہم کے آخر میں لکھی ہوئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند