• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 167291

    عنوان: موبائل میں لكھتے ہوئے ’’ہ‘‘ كی ” ھ“ ہوجائے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: ایپل عربی کی بورڈ میں حرف ہ ، ھ میں بدل جاتا ہے ۔اس کے نتیجے میں تمام قرآنی الفاظ بھی بدل گئے ہیں، مثلاً مھین کو مہین۔ اس کے بارے میں کیا کرنا چاہئے ؟ اس کے ساتھ قرآن کریم کا مطلب بدل جائے گا؟ کیا ہم ایپل کمپنی کو اس کے بارے میں آگاہ کریں کے اس کو درست کریں؟

    جواب نمبر: 167291

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 391-382/L=04/1440

    ” ھ“ کی تبدیلی کی وجہ سے قرآن کریم کا مطلب تو نہیں بدلے گا، البتہ قرآن کریم کا رسم الخط بھی توقیفی ہے اور سم الخط میں مصحف عثمانی کی رعایت ضروری ہے، اس لئے آپ کو چاہئے کہ ”ایپل“ کمپنی کو اس پر متنبہ کریں تاکہ وہ اس کی اصلاح کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند