• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 173573

    عنوان: کسی سورت کے بیچ میں سے تلاوت شروع کرتے وقت صرف تعوذ پڑھنا؟

    سوال: قرآن میں جو یہ آیت ہے فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ اس میں تلاوت سے پہلے تعوذ پڑھنے کی تلقین ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ جب ہم قرآن کی کسی سورت کے بیچ میں سے تلاوت شروع کرتے ہیں تو پہلے تعوذ پڑھتے ہیں پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے ہیں۔ تو کیا قرآن کی سورت کے بیچ میں بسم اللہ پڑھنا غلط ہے ؟ کیا اس میں کو گناہ یا بدعت کا پہلو تو نہیں ؟ میں نے عرب کے قاریوں کوایسا کرتے دیکھا ہے یعنی جب وہ سورت کے بیچ سے تلاوت کرتے ہیں تو صرف تعوذ پڑھتے ہیں بسم اللہ نہیں پڑھتے ۔ وہ صرف سورت کے شروع میں ہی بسم اللہ پڑھتے ہیں۔

    جواب نمبر: 173573

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 109-134/M=02/1441

    سورت کے بیچ سے تلاوت شروع کرنے کی صورت میں تعوذ (أعوذ باللہ من الشیطان الرجیم) پڑھنا کافی ہے اس کے بعد تسمیہ (بسم اللہ الرحمن الرحیم) پڑھنا لازم نہیں، اگر پڑھ لے تو اس میں کوئی گناہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند