• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 6936

    عنوان:

    ڈاکٹر اسرار احمد اور ان کی جماعت تنظیم اسلامی کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ جب کہ ڈاکٹر اسرار احمد خود عالم بھی نہیں پھر بھی ٹی وی پر درس قرآن دیتا ہے اور اس کے پیرو کار تنظیم اسلامی والوں کو اپنی تنظیم کی طرف سے چھ ماہ کا کورس کرایا جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے آپ کو سب سے بڑا عالم سمجھنے لگتے ہیں اور باقاعدہ مساجد میں درس قرآن دیتے ہیں اور ہم حنفیوں کو کہتے ہیں ?تم صرف فقہ کی کتابوں میں اپنا وقت ضائع کرکے خواہ مخواہ اتنے سال عالم کا کورس کرتے ہو۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 956=879/ ل

    ڈاکٹر اسرار احمد اور ان کی جماعت تنظیم اسلامی کے بارے میں ہمیں تفصیلی علم نہیں ہے، آپ دارالعلوم کراچی سے رابطہ کریں، البتہ ان کا چھ مہینے کا کورس کراکر مفسر کی سند دیدینا اور وہ جہاں چاہیں تفسیر کریں اس کی اجازت دیدینا غلط ہے، اور ایسے مفسرین کے گمراہ ہونے اور تفسیر بالرائے جس کی ممانعت حدیث سے ثابت ہے کے کرنے کا قوی امکان ہے۔ علامہ سیوطی علیہ الرحمة نے تفسیر کے لیے پندرہ علوم پر مہارت ضروری بتلائی ہے جن کی تفصیل حضرت شیخ نے فضائل اعمال: ج۱ ص۵۰۰ پر کی ہے، اور چھ مہینے میں اتنے علوم پر مہارت ہوجانا متعذر ہے، ایسا شخص قرآن کی تفسیر سوائے اردو ترجمہ دیکھ کر اور اپنی رائے سے تفسیر کرنے کے اور کچھ نہیں کرسکتا اور خود بھی ضال (گمراہ) ہوگا اور دوسروں کو بھی گمراہ کرے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند