• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 154364

    عنوان: قرآن کے خاتمے کی دعاء کب پڑھی جائے؟

    سوال: میراسوال یہ ہے کہ جب قرآن پاک ختم ہوتوخاتمے کی دعاء سورہ النّاس کے فوراًبعدپڑھی جائے کیونکہ قرآن پاک میں یہی ترتیب ہے اوراس کے بعدسورہ البقرہ کی ایک رکوع پڑھی جائے یاپھرسورہ النّاس کے بعدسورہ البقرہ کی ایک رکوع پڑھنے کے بعدخاتمے کی دعاء پڑھی جائے بیّنوا توجروا۔

    جواب نمبر: 154364

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1285/1058/D=1/1439

    والناس تک قرآن ختم کرلینے کے فوراً بعد الم سے مفلحون تک پڑھ کر دوسرے قرآن کا آغاز کردیا جاتا ہے جس کی حدیث میں فضیلت آئی ہے۔ اس لیے ختم قرآن کی دعا والناس کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں اور مفلحون تک پڑھ لینے کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں، کیونکہ ختم قرآن اس دوسری صورت کو بھی شامل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند