• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 28710

    عنوان: کیا عورت حالت ماہواری میں تجوید پڑھ سکتی ہے؟جو تجوید پڑھتی ہیں ان کے لیے کیا حکم ہے؟ اور جو لڑکیاں حفظ کرتی ہیں ان کے لیے کیا حکم ہے؟میں جہاں جاتی ہوں وہ کہتی ہے کہ آپ پڑھ سکتی ہیں قرآن کسی کپڑے یا کاغذ سے قرآن کوپکڑ کر ؟مگر میرا دل نہیں مانتاہے ۔ وہ الہدی کی ممبر ہیں اور میں ان سے صرف تجوید پڑھتی ہوں۔ براہ کرم، اس مسئلہ کو حل کریں۔ 

    سوال: کیا عورت حالت ماہواری میں تجوید پڑھ سکتی ہے؟جو تجوید پڑھتی ہیں ان کے لیے کیا حکم ہے؟ اور جو لڑکیاں حفظ کرتی ہیں ان کے لیے کیا حکم ہے؟میں جہاں جاتی ہوں وہ کہتی ہے کہ آپ پڑھ سکتی ہیں قرآن کسی کپڑے یا کاغذ سے قرآن کوپکڑ کر ؟مگر میرا دل نہیں مانتاہے ۔ وہ الہدی کی ممبر ہیں اور میں ان سے صرف تجوید پڑھتی ہوں۔ براہ کرم، اس مسئلہ کو حل کریں۔ 

    جواب نمبر: 28710

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 139=146-2/1432

    بہتر تو یہی ہے کہ ایام ماہواری میں قرآن پڑھنے کو موقوف رکھیں۔ خواہ تجوید پڑھتی ہوں یا حفظ پڑھتی ہوں۔ پاک ہونے کے بعد پڑھیں، اور اگر پڑھنا ہی چاہتی ہیں تو کلمات کو کاٹ کاٹ کرکے پڑھ سکتی ہیں، مگر کاٹ کاٹ کے حفظ وتجوید میں پڑھنا بہت مشکل ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند