• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 49306

    عنوان: ایصالِ ثواب پر اجرت کا لین دین؟

    سوال: ہمارے علاقے میں ایک لڑکیوں کا مدرسہ ہے جس میں سال بھر طالبات حفظ قرآان کرتی رہتی ہیں تو مدرسہ کے ناظم صاحب روزانہ پڑھے جانے والے پاروں کو لکھ کر ایک ایک قرآن شمار کرکے سال کے ختم پر سال بھر کے پڑھے گئے قرآنوں کو مرحومین کے ایصال ثواب کا اعلان کرتے ہیں اور ایک قرآن کے نام پر پانچ سو تاہزار روپیہ لیتے ہیں ، کیا یہ صورت درست ہے ؟

    جواب نمبر: 49306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1885-1386/H=1/1435-U ایصالِ ثواب پر اجرت کا لین دین ممنوع ہے، پس صورت مسئولہ میں رقم لینا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند