• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 66318

    عنوان: کیا ہم قرآن کو پڑھ کر اور گنتی کہیں لکھ کر رکھ سکتے ہیں جتنی مرتبہ بھی قرآن پڑھیں ؟تاکہ

    سوال: کیا ہم قرآن کو پڑھ کر اور گنتی کہیں لکھ کر رکھ سکتے ہیں جتنی مرتبہ بھی قرآن پڑھیں ؟تاکہ کسی کو بتا سکیں کہ اتنی مرتبہ قرآن ہم نے پڑھ کر اپنے لیے رکھے ہیں اور وہ شخص ہمارے مرنے کے بعد ان سب قرآن کو جو ہم نے پڑھے تھے ہمیں بخش دیں؟ کیا یہ صحیح ہے؟ کیا اس طرح سے ہمیں مرنے کے بعد ان سب قرآن کا ثواب ملے گا؟ کیا قرآن پڑھ کر اپنے لیے رکھنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 66318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1054-1105/L=10/1437

    اس کی بظاہر کوئی ضرورت معلوم نہیں ہوتی؛ کیونکہ آدمی جو کچھ قرآن پڑھتا ہے اس کا اس کو ثواب مل جاتا ہے اس لیے کسی شخص کو اس کے بتانے کی ضرورت نہیں کہ اتنی مرتبہ قرآن پڑھ کر ہم نے اپنے لیے رکھے ہیں اور تم میرے مرنے کے بعد ان سب قرآن کو مجھے بخش دو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند