• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 47182

    عنوان: قرآن کو سمجھ کر پڑھنے سے کیا مراد ہے؟

    سوال: سناہے کہ قرآن کو سمجھ کر پڑھنا چاہئے ؟ سمجھ کر پڑھنے سے کیا مراد ہے؟

    جواب نمبر: 47182

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1226-951/D=11/1434-U سمجھ کر پڑھنا اور بے سمجھے صرف الفاظ کی تلاوت کرنا دونوں موجب اجر وثواب ہے۔ سمجھ کر پڑھنے سے مراد یہ ہے کہ اس کے مضامین کی دل سے تصدیق کرے انذار وتبشیر کی آیات سے نصیحت حاصل کرے، احکام کی آیات پر عمل کرے، امم سابقہ کے احوال پر مشتمل آیات سے عبرت حاصل کرے۔ قرآن کے معانی سمجھنے کے لیے بہت سے علوم مثلاً عربی لغت، اشتقاق، بلاغت اور ذخیرہٴ احادیث کا علم ضروری ہے، اسی طرح شانِ نزول ناسخ ومنسوخ اور منقول وماثور تفاسیر کا معلوم ہونا ضروری ہے، اور جن لوگوں کو مذکورہ علوم پر عبور نہیں ہے وہ عربی یا اردو کی مستند ومعتبر تفاسیر کا گہرائی کے سے مطالعہ کرنے یا کسی عالم کی نگرانی میں پڑھنے سے یہ مقصد حاصل کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند