عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 2242
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں، کیا قرآن سمجھ کر پڑھنا ضروری ہے؟
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں، کیا قرآن سمجھ کر پڑھنا ضروری ہے؟
جواب نمبر: 2242
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1020/ ج= 1020/ ج
اعلی بات تو یہی ہے کہ قرآنِ کریم کو سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کی جائے تاہم اگر کوئی شخص سمجھ کر نہ پڑھ سکے یا اس کی اہلیت ہی نہ رکھتا ہو تواسے بے سمجھے ہی تلاوت کرتے رہنا چاہیے کہ قرآن کی تلاوت بھی مقصود ہے اور تدبر و تفکر کی طرح مستقل ایک عبادت ہے جو موجب برکت و ثواب ہے، اللہ تعالیٰ نے تلاوتِ قرآن کو بعثتِ رسول کے چار اہم مقاصد میں شمار کیا ہے چنانچہ قرآن میں ہے: ھُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیِیّیْنَ رَسُوْلاً یَتْلُوْ عَلَیْھِمْ آیَاتِہ وَیُزَکِّیْھِمْ وَ یُعَلِّمُھُمُ الْکِتَابَ وَ الْحِکْمَةَ (سورة الجمعة)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند