• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 155807

    عنوان: ڈینگو کے مچھر سے بچاوٴ کے لیے سورہٴ انعام کی آیت لكھ كر لگانا

    سوال: حضرت، بعض لوگ اپنے گھر کے دروازے پر ڈینگو کے مچھر سے بچاوٴ کے لیے سورہٴ انعام کی آیت ۱۶- ۱۷/ کاغذ پر لکھ کر لگاتے ہیں، یہ کاغذ دروازے سے گر کر نالی وغیرہ میں گر جاتے ہیں جس کی بے حرمتی ہوتی ہے۔ یہ امر کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 155807

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:195-148/L=2/1439

    اگر کسی متبع سنت بزرگ کا یہ مجرب عمل ہو تو فی نفسہ ان آیات کے دروازے پر لکھنے کی گنجائش ہوگی؛البتہ اس کا احترام ضروری ہوگا،اس کاغذکو اس طور پر لگانا کہ گرکر نالی وغیرہ میں بہے جائز نہ ہوگا؛بلکہ جب کاغذ اس حالت کو پہونچ جائے کہ اب گرنے لگے تو اس کو نکال کر کسی پاک جگہ حفاطت سے رکھنا ضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند