• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 41007

    عنوان: کیا اسلام میں قرآن خوانی کرنابدعت ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا اسلام میں قرآن خوانی کرنابدعت ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 41007

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 812-797/N=10/1433 مروجہ قرآن خوانی -جس میں قرآن پڑھنے والوں کو روپے پیسے وغیرہ کی شکل میں کچھ معاوضہ دیا جاتا ہے یا ان کے لیے کھانے یا ناشتے کا انتظام کیا جاتا ہے- شریعت مطہرہ کی نظر میں ناجائز ہے، اور کسی کے مرنے کے بعد کسی دن کی تخصیص کے ساتھ بغرض ایصال ثواب جو قرآن خوانی ہوتی ہے وہ بدعت ہے کیونکہ شریعت نے ایصالِ ثواب کے لیے کوئی دن یا وقت متعین نہیں کیا ہے، او رجو قرآن خوانی دن یا وقت کے تخصیص اور اجرت اور شائبہ اجرت وغیرہ منکرات شرعیہ سے خالی ہو وہ ہرگز بدعت یا ناجائز نہیں بلکہ جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند