• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 65620

    عنوان: صوفی صوف کے کپڑے پہنتے تھے تبھی صوفی کہلاتے تھے كیا؟

    سوال: صوفی صوف کے کپڑے پہنتے تھے تبھی صوفی کہلاتے تھے، خرقہ کیا ہے؟عبا کیا ہے؟ان تینوں کپڑوں کی کیا پہنچان اور تعریف وہ غیرہ ہے؟رہنمائی فرمائیں تاکہ میں ادھر پاکستان میں خرید سکوں۔جزاک اللہ

    جواب نمبر: 65620

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 863-8841/N=9/1437 کسی زمانے میں صوفیائے کرام سادگی کے طور پر جو صوف وغیرہ کے معمولی کپڑے پہنتے تھے یہ ان کا عادتی لباس تھا، تصوف کا جزو لازم نہیں تھا؛ اس لیے آپ اصل وبنیادی چیز: اصلاح نفس اور تزکیہ قلب کی طرف توجہ دیں اور چھوٹے بڑے ہر کام میں اتباع سنت کا اہتمام کریں، تکبر، حسد، بغض، کینہ اور بد نظری وغیرہ سے بچنے کا خاص اہتمام کریں اور ہرچیز میں صفائی ستھرائی کے ساتھ سادگی کو ترجیح دیں۔ باقی خرقہ وغیرہ کا اہتمام اصل چیز نہیں ہے، ویسے: خرقہ: یہ پہننے کا ایک معمولی لباس تھا اور ”عبا“ جبہ کے مانند ایک لباس ہوا کرتا تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند