متفرقات >> تصوف
سوال نمبر: 166744
جواب نمبر: 166744
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:106-73/N=2/1440
آپ کو جو نہایت نامناسب وساوس وخیالات آتے ہیں، ان سے گھبرانے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اس طرح کے وساوس شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں اور حضرات صحابہکو بھی پیش آئے تھے ۔ اور ان کا حل وعلاج یہ ہے کہ ان کی طرف توجہ نہ کی جائے اور جب بھی اس طرح کا وسوسہ آئے ، فوراً أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ آمَنْتُ بِاللّٰہِ وَرُسُلِہ پڑھ لیا جائے، إن شاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں ان وساوس کا سلسلہ بند ہوجائے گا ۔ اور صورت مسئولہ میں کوئی کفر کا حکم نہ ہوگا، آپ پریشان نہ ہوں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند