• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 64012

    عنوان: میں اپنی اصلاح كرنا چاہتا ہوں

    سوال: میری عمر 40 سے زیادہ ہے ۔ اب میں اپنی اصلاح کرنا چاہتا ہوں۔ میری راہنمائی کریں کہ میں کہاں سے اور کس طرح شروع کروں۔ میں نمازیں الحمد للہ پانچوں ٹائم کی پڑھتا ہوں۔

    جواب نمبر: 64012

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 246-246/SD=5/1437 آپ اللہ کے احکام کو پورا کرنے کی کوشش کریں، سنتوں کا اہتمام کریں، خاص طور پر پانچوں وقت کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کریں، بہتر یہ ہے کہ کسی متبع سنت اللہ والے سے بیعت ہوکر، ان کی ہدایت وراہنمائی میں گذاریں، کچھ وقت تبلیغی جماعت میں بھی اصول کے ساتھ لگاتے رہیں، اس سے ان شاء اللہ آپ کی اصلاح ہوتی رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند