متفرقات >> تصوف
سوال نمبر: 169625
جواب نمبر: 169625
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 709-574/SN=07/1440
دل کیوں نہیں لگتا، اس کے اسباب میں غور کریں، اگر غیر ضروری روش یا کسی غلط چیز کا نشہ اس کا سبب ہے تو اسے دور کریں اور ساتھ ساتھ پنجوقتہ نمازیں باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کریں، فارغ اوقات میں انبیاء ، صحابہٴ کرام اور بزرگوں کی قربانیوں کا مطالعہ کریں، اگر ہوسکے تو قریب کے کسی اچھے عالم سے رابطہ قائم کرکے ان کے پاس کچھ وقت بیٹھا کریں، ان شاء اللہ پڑھائی میں دل لگے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند