• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 11955

    عنوان:

    میرا سوال ہے کہ کیا حنفی صرف بر صغیر ہی میں ہیں یاان کا کوئی مدرسہ کسی اور ملک میں بھی ہے، او روہ کون سا ملک ہے؟ اور عرب میں حنفی کیوں نہیں ہیں اور دیوبندی میں او رحنفی میں کن مسائل کا فرق ہے؟

    سوال:

    میرا سوال ہے کہ کیا حنفی صرف بر صغیر ہی میں ہیں یاان کا کوئی مدرسہ کسی اور ملک میں بھی ہے، او روہ کون سا ملک ہے؟ اور عرب میں حنفی کیوں نہیں ہیں اور دیوبندی میں او رحنفی میں کن مسائل کا فرق ہے؟

    جواب نمبر: 11955

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتویٰ: 767=642/د

    حنفی مسلک کی پیروی کرنے والے تقریبا دنیا کے ہرخطہ میں پائے جاتے ہیں۔ برصغیر کے علاوہ دیگر براعظم افریقہ آسٹریلیا، امریکہ، اور ایشیا کے دیگر ممالک میں بکثرت حنفی مدارس موجود ہیں۔ لندن، کناڈا، ساوٴتھ افریقہ،حنفی عرب میں بھی اچھی تعداد میں موجود ہیں۔ اکابر علمائے دیوبند رحمہم اللہ رحمة واسعة امام اعظم ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کی تقلید کرتے ہیں اور حنفی المسلک ہیں، ان کے ماننے والے بھی سب حنفی المسلک ہیں۔ اس لیے ان دونوں کے مسائل میں فرق ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند