• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 172083

    عنوان: حنفی مقتدی اگر غیر مقلد کے پیچھے نماز پڑھے تو کیا فاتحہ پڑھنا ضروری ہے

    سوال: اگر حنفی مقلد ،اہل حدیث کی اقتدا میں سورہ فاتحہ پرہے تو درست ہے؟ کیون کہ ان کے نزدیک قرآت خلف الامام درست ہے،اگر حنفی مقلد سورہ فاتحہ نہیں پڑھے گا ا تو واجب چھوٹ جائے گا۔

    جواب نمبر: 172083

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1032-820/sn=11/1440

    اگرکبھی حنفی مسلک کا شخص غیر مقلد کے پیچھے نماز پڑھے تو سورہٴ فاتحہ نہیں پڑھے گا، وہ اپنے مسلک پر عمل کرے گا، غیر مقلد امام کے سورہٴ فاتحہ پڑھنے یعنی قرات خلف الامام کو درست سمجھنے کی وجہ سے حنفی مقتدی پر فاتحہ پڑھنا ضروری نہ ہوگا۔ واضح رہے کہ غیر مقلد امام کے پیچھے اقتدا سے احتراز کرنا چاہیے؛ باقی اگر کبھی اقتدا کرلے تو فی نفسہ نماز درست ہوجائے گی بہ شرطے کہ وہ ان چیزوں میں حنفی مقتدیوں کی رعایت کرے جن کی عدم ِرعایت حنفی کے حق میں مفسدنماز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند