• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 11494

    عنوان:

    کیا غیر مقلد امام کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟

    سوال:

    کیا غیر مقلد امام کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟

    جواب نمبر: 11494

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 541=399/ل

     

    اگر وہ غیرمقلد تقلید کو شرک نہیں کہتا، ائمہ مجتہدین وسلف صالحین کو سب وشتم نہیں کرتا اور طہارت وغیرہ خاص مسائل (جن پر حنفیوں کی نماز کی صحت موقوف ہے) کی رعایت کرکے نماز پڑھاتا ہو تو اس کی اقتداء میں نماز درست ہوجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند