• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 609266

    عنوان:

    تقلید سے متعلق چند سوالات

    سوال:

    1) ہم امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی مسلک پر کیوں ہے ؟ 2)ہم باقی تین اماموں کو کیوں فالوں نہیں کر سکتے ؟ 3)کیا امام ابو حنیفہ رحمہ اللّٰہ سب سے افضل ہے ؟

    4) کیا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے شاگرد تھے ؟ اگر ہے تو ہم امام جعفر صادق علیہ السلام کو فالو کر سکتے ہیں؟ 5) کیا ہم غیر پیغمبر کو علیہ السلام کہہ سکتے ہے ۔ مثلاً حسین علیہ السلام۔ امام جعفر صادق علیہ السلام وغیرہ۔ 6) شیعہ کہتے ہیں کہ ہم طویل سلسلہ اماموں کو فالو کرتے ہیں۔ کیا ان کا ہمارے چار اماموں کا فالو کرنا باعث کفر ہے ؟ اگر ہے تو کیا ان کے امام راہ راست پر نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 609266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 400-163/TD-Mulhaqa=7/1443

    (۱‏،۲‏،۳) چاروں امام : حضرت امام اعظم ابو حنیفہ ؒ، حضرت امام مالکؒ، حضرت امام شافعی ؒ اور حضرت امام احمد ؒ برحق ہیں، ان میں سے کسی ایک متعین امام کی تقلید لازم اور ضروری ہے اور ہم حضرت امام اعظم ؒ کی تقلید ان کی خصوصیات کی بناء پر کرتے ہیں ، حضرت امام اعظم ابوحنیفہؒ تابعی تھے اور حضرت جعفر صادق ؒ سے بھی آپ نے حدیثیں روایت کی ہیں ، حضرت امام اعظم ؒ کا مذہب آج مدون و مرتب شکل میں موجود ہے، جبکہ امام جعفر صادق ؒ اور دوسرے محدثین و فقہاء کا مذہب آج مرتب شکل میں موجود نہیں ہے؛ اس لیے ان کی تقلید نہیں کی جاتی ۔ اس موضوع پر تفصیل کے لیے دیکھیے: تقلید کی شرعی حیثیت ، مؤلفہ : حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب اور الکلام المفید فی اثبات التقلید وغیرہ

    (۲)غیر پیغمبر میں جو صحابہ کرام ہیں ، ان کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ لکھنا اور بولنا چاہیے اور جو صحابی نہیں ہیں، ان کے نام کے ساتھ رحمۃ اللہ علیہ۔

    (۳) شیعہ حضرات حقیقت میں کسی کی پیروی نہیں کرتے ہیں، وہ اپنے اماموں کی طرف جھوٹی اور من گھڑٹ باتیں منسوب کرتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند